بالا کوٹ حملہ: مودی کچھ بڑا کریں گے، ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھے، ان کی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آگئی۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قریب سمجھے جانے والے اینکر ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ نے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔

ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے فیصلوں کا پہلے سے علم تھا۔

بھارتی صحافی کو نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بھی علم تھا۔ ارنب گوسوامی بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتے رہے۔مگر اپنی چیٹ ڈیلیٹ کرنا بھول گئے۔

23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی، گوسوامی کے مطابق پاکستان کے خلاف معمول سے بڑی کارروائی ہو گی۔

گواسوامی کو معلوم تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونیوالا ہے، گوسوامی کے مطابق مودی پاکستان مخالف کارروائی سے عوام کو خوش کرنا چاہتا تھا۔

یہی نہیں بلکہ بالاکوٹ حملے کے بعد گوسوامی نے بی اے آر سی سربراہ کو بتایا کہ مزید کارروائی بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارتی پروفیسر اشوک سوائین پہلے ہی پلوامہ کو ڈرامہ قرار دے چکے ہیں۔ پروفیسر اشوک سوائین کے مطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو اس نے 2002 میں گجرات میں کیا۔

اشوک سوائن کے مطابق مودی نے ووٹ بٹورنے کیلئے پلوامہ ڈارمہ ہونے دیا، انتخابات میں پلوامہ حملے کا فائدہ مودی کو ہوا۔

اس سے قبل بھی مودی کی جانب سے اس قسم کے کام کئے جاچکے ہیں، اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کرنا مودی کا پرانا وطیرہ ہے۔