بیت الحکمہ لائبریری، دنیا کی اہم تاریخی اور تحقیقی کتب کا مرکز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیت الحکمہ لائبریری، دنیا کی اہم تاریخی اور تحقیقی کتب کا مرکز
بیت الحکمہ لائبریری، دنیا کی اہم تاریخی اور تحقیقی کتب کا مرکز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں قائم بیت الحکمہ لائبریری حکیم محمد سعید کے خواب کی تعبیر ہے، جس میں کئی اہم کتابیں موجود ہیں۔ لائبریری انتظامیہ کے پاس تاریخی کتابیں موجود ہیں جو دنیا بھر میں کہیں دستیاب نہیں، طلباء طالبات کے علاوہ دیگر افراد بھی اس لائبریری سے فیضیاب ہوتے ہیں۔

ڈائریکٹر بیت الحکمہ لائبریری ملاہت کلیم شیروانی نے ایم ایم نیوز کو بیت الحکمہ لائبریری کے حوالے سے بتایا کہ بعض ہمارے قلمی نسخہ جات ایسے ہیں جن کے بارے میں ہم ثبوت سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ نسخہ جات دنیا میں کہیں اور موجود نہیں ہے۔ جو نسخہ بیت الحکمہ کے پاس ہے۔

کسی نسخے کی کوئی کاپی اگر کہیں اور ہے بھی تو وہ اتنی اچھی حالت میں موجود نہیں ہے جتنی بیت الحکمہ لائبریری میں ہے، یہ لائبریری شہید حکیم محمد سعید صاحب کا خواب تھا، سب جانتے ہیں کہ بغداد میں ایک بہت بڑا کتب خانہ تھا، جب اس پر حملہ ہوا اور اس کی کتابیں جلائی گئیں تو دریا کا پانی سیاہ ہوگیا تھا۔

شہید حکیم محمد سعید صاحب کیونکہ اپنی اسلامی اقدار سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے اور ان کی خواہش یہ تھی کہ جو مسلمانوں کا عروج کا زمانہ تھا وہ کسی نہ کسی طرح واپس آئے، تو انہوں نے انہی بنیادوں پر بیت الحکمہ پر کام شروع کیا تھا اور اس کا خواب دیکھا تھا اور پھر اس کو پورا کیا۔

سب سے بہترین کلیکشن کی اگر بات کی جائے تو ہمارے پاس بہترین قلمی نسخہ جات ہیں، قرآن کریم کے نسخہ جات ہیں، بنیادی طور پر یہ کتب خانہ ایک تحقیقی مرکز کے طور پر قائم کیا گیا تھا، اس کے ساتھ شہید حکیم محمد سعید صاحب نے ایک اسکالر ہاؤس بھی بنایا تھا، کہ جو اسکالر یہاں آئے گا وہ یہاں ٹھہرے گا، اس کی ساری ذمہ داری یہ ادارہ اٹھائے گا۔

جب یہ جامعہ ہمدرد بنی اور تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا، تو اسی کتب خانے کو پھر جامعہ ہمدرد کی ایک مرکزی لائبریری کی حیثیت بھی دیدی گئی تھی، اس کتب خانے کا دوسرا رخ یہ ہے کہ جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طلب ہوتی ہے اس کے مطابق یہ یونیورسٹی لائبریری کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لائبریری کے لئے سالانہ کئی لاکھ روپے کی نئی کتابیں بھی خریدی جاتی ہیں، جن میں مختلف موضوعات کی کتابیں ہوتی ہیں، جن کی فیکلٹی کے طلباء کو ضرورت ہوتی ہے۔

اس لائبریری میں ریسرچ کرنے والے پاکستان سے باہر سے بھی بہت لوگ آتے ہیں، البتہ ہم کتابوں کو لائبریری سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیتے، جب کہ اس حوالے سے کوئی سیکورٹی یا ممبر شپ نہ ہو، ہم آن لائن کیٹ لاک کی طرف بھی جارہے ہیں تاکہ ہر کوئی آن لائن بھی کتابوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکے اور ان سے استفادہ حاصل کرسکے۔

Related Posts