Friday, March 29, 2024

بحرین نے پاکستان،بھارت،سری لنکا اوربنگلہ دیش کے مسافروں کا داخلہ بند کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منامہ:بحرین نے اپنی سرخ فہرست (ریڈلسٹ)میں شامل کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پرعارضی طورپر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق 24 مئی پیر سے بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سے تعلق رکھنے والے مسافروں کا ملک میں داخلہ معطل کردیاگیا۔

تاہم ان ممالک سے آنے والے بحرینی شہریوں اور اقامتی ویزے کے حاملین پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا لیکن انھیں بحرین کے لیے پرواز میں سوار ہونے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی اور بحرین میں آمد کے بعد 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔

دنیا کے دوسرے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کوبھی بحرین میں آمد کے بعد کروناوائرس سے بچنے کے لیے حفظ تقدم کے طور پر 10 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

اس پابندی کا اطلاق ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے دونوں طرح کے افراد پر ہوگا۔وہ اپنے گھروں میں یا لائسنس یافتہ جگہوں پر 10 روز کے لیے قرنطین کرسکتے ہیں۔