سندھ ہائیکورٹ،بابر غوری کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 14دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیز پورٹ اینڈ شپنگ و ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بابر غوری ملک واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ بابر غوری کیخلاف احتساب عدالت میں ایک ریفرنس زیر سماعت ہے۔ بابر غوری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد میں زیر سماعت ہے۔

بابر غوری نے 23 جون کے لیے ملک واپسی ٹکٹ بک کرالی ہے۔ استدعا ہے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے بابر غوری کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے بابر غوری کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے بابر غوری کو 14 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت 5 جولائی تک منظور کی ہے۔ بابر غوری مارچ 2015 سے بیرون ملک ہیں۔