بابر اعظم کی برق رفتار سنچری، پشاور زلمی نے کوئٹہ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم میدان میں، فائل فوٹو
بابر اعظم میدان میں، فائل فوٹو

بابر اعظم کی ناقابلِ شکست برق رفتار سنچری اور ٹیم کی عمدہ بالنگ کارکردگی کی بدولت پشاور زلمی نے کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 29ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کو ابتدا میں محمد حارث نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور صرف 6 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم اس کے بعد کشال مینڈس اور بابر اعظم نے اننگز کو سنبھال لیا۔

پشاور زلمی نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور کیا، جس میں بابر اعظم اور کشال مینڈس کی شاندار اننگز مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔

زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے اور کلاسیکل و جارحانہ بیٹنگ کا حسین امتزاج پیش کیا۔

کشال مینڈس نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 83 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ بابر اور مینڈس نے دوسری وکٹ کے لیے بڑی شراکت قائم کر کے گلیڈی ایٹرز کے بولرز کو بے بس کر دیا۔

آخر میں ایرون ہارڈی نے 10 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 26 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 255 تک پہنچایا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز زلمی کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔ جہانداد خان، الزاری جوزف، ابرار احمد، سعود شکیل اور دیگر بولرز کو رنز روکنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ الزاری جوزف نے 4 اوورز میں 59 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ ابرار احمد اور عثمان طارق نے بھی ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

Related Posts