ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں بابر اعظم اور امام الحق سر فہرست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے اورامام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے۔ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر ہیں۔ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے، بابر اعظم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے، جسپریت بمرا تیسرے اور پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ 4 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے۔