اعظم خان متفقہ طور پر خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ نامزد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعظم خان متفقہ طور پر خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ نامزد
اعظم خان متفقہ طور پر خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ نامزد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان صوبے میں عبوری وزیراعلیٰ کے لیے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کو حتمی شکل دینے کے لیے ہونے والے اجلاس میں کے پی کے سابق چیف سیکریٹری اعظم خان کے نام پر متفقہ طور پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں جانب سے کہا گیا ہے کہ اعظم خان نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار ہیں۔ ہم نے ایک ایسے شخص کا انتخاب کیا ہے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

محمد اعظم خان کا حکومت پاکستان میں سرکاری ملازم کی حیثیت سے طویل اور روشن کیریئر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اعظم خان متعدد اہم پوسٹوں پر تعینات رہ چکے ہیں، اعظم خان چیف سیکرٹری اور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے۔

مزید پڑھیں:ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کے ساتھ مذاق کیا گیا، نواز شریف

اعظم خان نے وفاقی وزیرتوانائی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں، اعظم خان وفاقی وزیرمذہبی امور بھی رہے ہیں۔

Related Posts