اعظم خان نے عاطف اسلم کا گانا گا کرمداحوں کو حیران کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعظم خان نے عاطف اسلم کا گانا گا کرمداحوں کو حیران کردیا
اعظم خان نے عاطف اسلم کا گانا گا کرمداحوں کو حیران کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:پاکستان کے جارحانہ بیٹر اور سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے معروف گلوکار عاطف اسلم کا گانا گا کر اپنے چاہنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

اعظم خان کے گانے کی ویڈیو کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

کرکٹر اعظم خان کی آواز اور گٹار پلے کرنے کی صلاحیت کو ہزاروں لوگوں کی جانب سے پسند کیا جاچکا ہے، واضح رہے کہ ان دنوں اعظم خان کیریبیئن پریمئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کپتان بابراعظم کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کا انگلینڈ کو 170 رنز کا ہدف

گزشتہ ہفتے اعظم خان نے لیگ میں دھواں دھار اننگز کھیل کر سب کو حیران کردیا تھا۔انہوں نے 42 گیندوں پر 64 رنز بنائے تھے۔اس اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

Related Posts