آسٹریلوی بلے باز جوناتھن ویلز پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلوی بلے باز جوناتھن ویلز پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گئے
آسٹریلوی بلے باز جوناتھن ویلز پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی: آسٹریلوی بلے باز جوناتھن ویلز پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ وہ اپنی قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلر ظہور خان کو ویسٹ انڈیز کے آلراؤنڈر آندرے رسل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملر، فابیئن آلین اور فیڈل ایڈورڈز کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں سفر مکمل ہوگیا ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزکے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب، پشاور زلمی کے عمران رندھاوا ویزہ مسائل کے باعث ابوظہبی روانہ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کی تمام 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

Related Posts