آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی: آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ 3 ون ڈے میچوں کی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شیڈول 3 میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

آسٹریلوی بورڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم شاہ نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ حکومت اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان طویل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھے۔

آسٹریلوی ٹیم نے دورہ بھارت کے بعد افغانستان کے ساتھ یواے ای میں تین ون ڈے میچز کھیلنے تھے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں خواتین پر حال ہی میں کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔