بلوچستان سے کراچی بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: بلوچستان سے کراچی بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق ضلع کیماڑی، تھانہ موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی۔بمقام حب ریور روڈ موچکو چیک پوسٹ پر بلوچستان سے آنے والے رکشہ سوار میاں بیوی کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔

ملزمہ و ملزم کے قبضہ سے 30 پیکٹ وزنی 36 کلو 800 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔ملزمان میں ملزم نصیب اللہ ولد نظر محمد اور اسکی اہلیہ بختاور زوجہ نصیب اللہ شامل ہیں۔

ملزم کے مطابق انکے نیٹ ورک کی جانب سے مذکورہ منشیات کوکوئٹہ سے لاکر خضدار میں انکے حوالے کیا گیا، جسے انہیں سہراب گوٹھ پہنچانا تھا۔

مزید پڑھیں:سگے بھائی کا خون سفید ہوگیا، جائیداد کی لالچ میں دوسرے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا

گرفتار ملزم و ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 222/22 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔مقدمہ کا اندراج کے بعد ملزمان کے نیٹ ورک کے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔