اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات کا آغاز
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات کا آغاز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تصاویر: بالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، کے ایل راہول اور اتھیا کی شادی وینیو کے لئے سنیل شیٹی نے اپنے عالیشان گھر کا انتخاب کیا ہے۔

اتھیا شیٹی جوکہ بالی وڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی کی صاحبزادی ہیں کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

مقبول جوڑے کی شادی 23 جنوری کو انجام پائے گی، جس میں بالی وڈ سمیت دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے اسٹارز کو مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چکی ہے،جوڑے کی شادی کی تقریب کا وینیو سنیل شیٹی کا کھنڈالا میں قائم عالیشان بنگلہ ہے۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ معروف جوڑے کے ولیمے کی تقریب شادی کے فوری ہونے کے بجائے ایک یا دو ماہ بعد ہوگی جس میں نامور شخصیات شریک ہوں گی۔

Related Posts