ایک وقت میں اُردو سیکھنا میرے لئے ضروری ہوگیا تھا، ہریتھک روشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: فلم ’جودھا اکبر‘ کے لیے بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہریتھک روشن کو اردو سکھانے کے لیے ایک ٹیچر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ہریتھک روشن اور ایشوریا رائے کی فلم ’جودھا اکبر‘ کو ریلیز ہوئے 13 سال گزر گئے۔

اسی حوالے سے اداکار نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فلم میں کام سے متعلق اپنا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئرکیا تاہم ایک راز جو شاید آج تک کوئی نہیں جانتا تھا وہ یہ ہے کہ ہریتھک روشن نے فلم کے لیے اردو سیکھی تھی۔

فلم ’جودھا اکبر‘ میں ہریتھک روشن کو مغل بادشاہ اکبر کا کردار ادا کرنا تھا جس کے لیے اداکار کا اردو الفاظ کے تلفظ پر مکمل عبور حاصل ہونا لازمی تھا، اسی وجہ سے ایک اردو کے ٹیچر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس نے ہریتھک روشن کو اردو سکھائی تھی۔

اُردو سیکھنے کے بعد ہریتھک روشن نے فلم میں بہترین اردو بول کر مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ ”فلم ”جودھا اکبر“ نے بھارت میں اچھی مقبولیت حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: سلمیٰ ہائیک فلم کی شوٹنگ کے دوران کیوں روئیں؟ مداحوں سے شیئر کردیا