خیر اگلی کے مقام پر تیزرفتار بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیراگلی کے مقام پر تیزرفتار بس کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
خیراگلی کے مقام پر تیزرفتار بس کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلیات : خیراگلی کے مقام پر تیزرفتار بس گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاح بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 9 بجے کے قریب ریالہ اور ملکوٹ کی دو بسیں آپس میں ریس لگا رہی تھیں جس کی وجہ سے ایک بس خیراگلی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہو ئے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کی عوام کیلئے خوشخبری، بیراجوں میں پانی کی صورتحال میں بہتری آنے لگی

بس کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 8 مسافروں کے جان بحق اور متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بعدازاں جائے حادثہ پر موبائل-فون سروس نہ ہونے کے باعث اس حادثے میں ہلاکتوں کی اصل تعداد کے بارے میں صحیح اطلاعات نہیں مل پارہی ہیں۔

مزید برآں جائے حادثہ کے علاقے میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ جس میں 1122 کا مستعد عملہ مصروف عمل ہے۔ اس حادثے کے باعث سول اسپتال مری میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام زخمیوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سول اسپتال مری میں دو لاشوں کو پہنچائے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب   نے مری ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے  حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Related Posts