عاصم اظہر کا نیا گانا ’درد‘ ریلیز ہوگیا
معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا درد ریلیز ہوگیا، جس میں پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کو فیچر کیا گیا ہے۔
گانے کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے کیپشن میں لکھا کہ درد ریلیز ہوگیا ہے اور ساتھ میں گانے کے بول اور اس کا لنک بھی شیئر کیا۔
View this post on Instagram
قبل ازیں عاصم اظہر نے اپنے ایک مداح اور کم عمر باصلاحیت گلوکار عرشمان نعیم کے ساتھ گانا گایا تھا جو اکثر مشہور گلوکاروں کے گانوں کو گنگناتے ہیں۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا تھا جب عرشمان نعیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرعاصم اظہر کا گانا جو تو نہ ملا گانے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس کو لوگوں نے خوب سراہا تھا اور ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عاصم اظہر کو عرشمان کے ساتھ کوئی میوزک تخلیق کرنا چاہئیے۔
اس کے بعد عاصم اظہر نے اپنے مداح عرشمان کے ساتھ مل کر اپنے دو گانوں حبیبی اور جو تو نہ ملا کا میش اپ تیار کیا تھا، جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔