پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوام کیلئے کام کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عوام کو حکمرانی کا حق دیا جاتا ہے تو مسائل نچلی سطح تک حل ہوجاتے ہیں۔
پیپلز پارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔آصف زرداری
خطاب کے دوران شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی پی عوام کے فیصلے اور اختیار کے فارمولے پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے۔ ہم نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی پی بھرپور تیاریوں کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔
گزشتہ ماہ نواب شاہ میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی سیاست کرتی ہے۔ عوام کا ہم پر اعتماد ہی ہماری طاقت ہے۔
ملاقات کے دوران پارٹی کارکنان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عام انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی منشور اور حکمتِ عملی پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ملک بھر میں جیالے بھٹو ازم کے نظرئیے سے منسلک ہیں۔