آرمی چیف کا سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف آپریشن کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف آپریشن کا جائزہ
آرمی چیف کا سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف آپریشن کا جائزہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوات: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سپہ سالار نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کالام، بحرین، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں ریلیف آپریشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو کینٹ ہیلی پیڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقصانات کی اسیسمنٹ کے لیے سروے ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومتیں اور فوج مل کر کریں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اس وقت سب سے ضروری کالام روڈ کو کھولنا ہے، امید ہے 6سے 7 دنوں میں کالام روڈ کو کھول دیں گے، کالام میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں، کالام میں اب بحران کی صورت حال نہیں ہے۔

سپہ سالار نے کہا کہ 2010 کے سیلاب میں بھی یہاں ایسی ہی تباہی ہوئی تھی، کالام میں کافی نقصان ہوا ہے، پل اور ہوٹل تباہ ہوئے ہیں، دوبارہ ان ہی جگہوں پر تعمیرات کر نے کی اجازت دے کر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی طرف سے بھی خیمے فراہم کیے جارہے ہیں۔ این سی او سی کی طرز پر ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے جہاں امداد کا ڈیٹا اکٹھا ہوگا۔

ہیڈکوارٹر سے وزیر منصوبہ بندی امداد ادھر بھجوائیں گے جہاں ضرورت ہو گی، راشن کا نہیں،خیموں کا مسئلہ ہوگا، بیرون ملک سے خیمے منگوانے کی کوشس کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

آرمی چیف نے کہا کہ اس وقت مختلف فلاحی اداروں، سیاسی جماعتوں اور پاک فوج نے اپنے ریلیف سینٹرکھولے ہوئے ہیں، سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اپیل پر بہت اچھا رسپانس ہے۔

Related Posts