کراچی کی 4 سالہ بچی کا اعزاز، عریش فاطمہ کمسن ترین مائیکروسافٹ ورڈ پروفیشنل بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ نے 4 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ ورڈ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز اپنے نام کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عریش فاطمہ نے صرف 4 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ ورڈ پروفیشنل کے امتحان میں 831 نمبر حاصل کیے جبکہ کامیابی کیلئے کم از کم 700 مارکس لینا لازمی قرار دیا گیا تھا اور عریش فاطمہ نے ضروری حد سے 131 نمبر زائد حاصل کیے۔

چھوٹی سی عمر میں عریش فاطمہ نے اچھے نمبروں سے مائیکرو سافٹ ورڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کرکے تاریخ رقم کردی۔ 4 سالہ بچی کے والد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر کی حیثیت سے اپنی بیٹی کو بھی اسی میدان میں کامیاب دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

عریش کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران مجھے عریش کی اپنے ہی میدان آئی ٹی میں دلچسپی دیکھنے کا موقع ملا۔ اس لیے میں نے امتحان کی تیاری کیلئے عریش کی مدد کی۔ میری بیٹی عریش بہت لائق ہے، اس لیے اسے یہ کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا نے مریخ پر ہیلی کاپٹر کی دوسری کامیاب پرواز کی ویڈیو جاری کردی