عربی کھانوں کے شوقین افراد کو ’فوڈ ایکسچینج‘ پر دستیاب ’مندی‘ ایک بار ضرور کھانی چاہیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں عربی ڈش مندی کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، یہ درحقیقت یمن کا ایک روایتی کھانا ہے جو کہ پوری دنیا اور خاص طور پر عرب ممالک میں بہت زیادہ مشہور ہے۔

مندی مخصوص مسالوں کیساتھ تیاری کی گئی گوشت اور چاول کی ڈش کو کہتے ہیں۔ ایم ایم نیوز نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک ریسٹورنٹ فوڈ ایکسچینج کا وزٹ کیا جہاں پر مزیدار مندی ملتی ہے۔

اگر آپ اپنے دوستوں اور خاندان کے ہمراہ خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی کراچی کی بہترین مندی کا مزا چکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک دفعہ فوڈ ایکسچینج ضرور جانا چاہیے۔

جب آپ فوڈ ایکسچینج میں دستیاب مزیدار مندی کھائینگے تو یقین مانیں آپ کو اپنے پیسے خرچ کرنے کا بالکل بھی افسوس نہیں ہوگا بلکہ آپ آئندہ بھی اس جگہ پر مندی کھانے کیلئے ضرور جائینگے۔

فوڈ ایکسچینج پر دستیاب مندی کو لذیذ گوشت، تلی ہوئی پیاز، سلاد، چٹنی اور چاولوں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے جو کہ عربی کھانوں کے شوقین افراد کو ضرور پسند آئے گی۔

اس کو تیار کرنے کیلئے گوشت کو مسالوں کیساتھ اچھے سے اُبالا جاتاہے اور اس کے بعد مزیدار سے چاول تیار کرکے گوشت کے ساتھ انھیں کھانے کیلئے پیش کیا جاتاہے۔ یہ مندی کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 8 میں تلیم باغ کے قریب واقع فوڈ ایکسچینج پر دستیاب ہے۔

اس ریسٹورنٹ پر آپ مزیدار مندی صرف 550 روپے میں کھاسکتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ یہاں پر دستیاب مندی میں آپ کو مختلف اقسام بھی ملیں گی جن میں گوشت، مچھلی اور چکن شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مندی بنانے کیلئے سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ گوشت صحیح طرح سے پکا ہوا ہو، دوسرا بھیڑ کے بچے کی مندی کافی لذیذ ہوتی ہے اور لوگ عموماََ اُس کی مندی کافی شوق سے کھاتے ہیں۔

Related Posts