اداکارانوپم کھیر کام میں مدد کرنے پربیوی اور بیٹے کے شکرگزار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anupam Kher says his wife and son give him honest feedback about his work

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے کام میں مدد کرنے پر اپنی اہلیہ اور بیٹے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خود کوخوش قسمت قرار دیدیا ہے۔

اداکار انوپم کھیر نے اپنی اہلیہ کرن کھیر اور بیٹے سکندر کھیر کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دونوں میرے کام کے حوالے سے مجھے بہت اچھی رائے دیتے ہیں۔

انوپم کھیر نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری بیوی اور بیٹا تنقید کرکے میرے کام میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ تنقید میرے لئے فائدہ مند ہے۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا صارفین نے بد صورت کہہ کر اداکارہ سڈنی کو رونے پر مجبور کردیا

واضح رہےکہ انوپم کھیر کی اہلیہ اوربھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ممبئی میں زیر علاج ہیں۔

اداکار انوپم کھیر نے اپنے اہلیہ کے کے بلڈکینسر میں مبتلاہونے کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھاکہ کرن کھیر بلڈکینسر کا شکار ہوگئی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

اداکارہ کرن کھیر دیوداس ، میں ہوں نا ، دوستانہ ، منگل پانڈے ، رنگ دے بسنتی ، ویر زارا ،کبھی الوداع نا کہنا، فنا اور ٹوٹل سیاپا جیسی کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

Related Posts