عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام احمد بلور کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ANP leader Bilour recovers from COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کورونا وائرس میں  مبتلاہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

80 سالہ سیاسی رہنماء نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو پشاور میں اپنے گھر میں الگ تھلگ کرلیا تھا تاہم اب انہوں نے صحت یاب ہونے کا پیغام دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر تنہائی میں رہنے کے بعد میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔الحمداللہ

ان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بہتر صحت کے لئے دعا کی اورمیں اس وائرس سے متاثرہ تمام لوگوں سے اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھنے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی گزارش کروں گا۔

لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف نے غلام احمد بلور کو فون کرکے صحت یابی پر مبارکباد دی جبکہ حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ کمزور حاجی غلام بلور نے طاقتور کورونا وائرس کو شکست دیکر ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار، ٹیسٹ مثبت آگیا

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ، سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی ، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سمیت متعدد سیاستدانوں کاکورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

Related Posts