کراچی کی طرف ایک اور اسپیل گامزن،مزید بارشوں کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد کی جانب ایک اور اسپیل گامزن ہے، جس کے باعث شہر میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے، موسمیاتی تجزیہ کار وں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں جس سے کراچی میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر میں مزید 2سے 3گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون سسٹم کو بحیرہ عرب سے مسلسل نمی مل رہی ہے جس سیشہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ اسپیل مزید ڈیڑھ سے 2 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے، اس وقت کورنگی، ڈیفنس اور کیماڑی میں بارش ہے جب کہ کچھ دیر میں نارتھ کراچی، اورنگی اور ناظم آبادمیں بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش دن بھر ہوسکتی ہے جب کہ 14 جولائی سے بارش کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا اس سسٹم کے تحت مزید تیز بارش ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں رات بھر بارش، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،3افراد جاں بحق

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کہ آج دن بھر وقفے وقفے سے کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوگی، دن میں سب سے زیادہ بارش 60 سے 70 ملی میٹر تک متوقع ہے جب کہ کل اور پرسوں تک بارشوں میں کمی کا امکان ہے۔