کراچی میں کھلے مین ہول یا موت کی وادی، ایک اور بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث آئے روز گٹر میں گرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں کراچی کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں پانچ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گٹرمیں گر کرجاں بحق ہوگیا جس کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ پانچ سالہ رمضان دیگر بچوں کے ساتھ گڑھے کے قریب کھیلنے گیا تھا، گڑھے میں پانی کے ساتھ کیچڑ بھی موجود تھا جس میں بچہ پھنس گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، بجلی کے تنازع پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق

پولیس کا کہنا تھا کہ محلے کے بچوں نے گھر آکر اطلاع دی توعلاقہ مکین موقع پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو گڑھے سے نکالا تاہم بچے کے لواحقین نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرائی۔

قبل ازیںکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایسا ہی واقعہ رونما ہوچکا ہے جہاں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کے سبب ننھی بچی گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی جس کی عمر 4 سال تھی۔

Related Posts