سری نگر میں علامہ سید فضل اللہ موسوی صفوی کی برسی کی تقریبات شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی النجفی کی پانچویں برسی کے مناسبت سے انتظامات کو آخری شکل دینے کی غرض سے انجمن شرعی شیعیان کے ضلع سرینگر، ضلع بارہمولہ، ضلع بانڈی پورہ، ضلع گاندربل اور ضلع بڈگام کے تمام دیہہ صدور کی ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر علامہ آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔ میٹنگ میں وادی بھر کے تمام اضلاع میں مکاتب، مساجد، امام بارگاہ میں 24 جنوری سے 29 جنوری تک قرآن خوانی ہوگی اور ہر ضلع میں ضلع سطحی کی ایک مجالس ترحیم کا انعقاد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

حافظ نعیم لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

29 جنوری 2023ء کو امام بارگاہ آیت اللہ یوسف شارع فضل اللہؒ میں ایک عظیم الشان مجلس ترحیم کا انعقاد ہوگا، جس مین تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے دیہہ کمیٹیوں کے علاوہ جملہ اراکین انجمن شرکت کریں گے۔

انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ نشر و اشاعت کے بیان کے مطابق ہفتہ ترحیم 24 جنوری سے 29 جنوری تک منایا جائے گا۔

Related Posts