اینکر پرسن جاسمین منظور کا جھوٹ بے نقاب؟ تشدد زدہ تصاویر جعلی قرار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ اسکرین گریب)

معروف پاکستانی صحافی یاسمین منظور کے سابق شوہر سعد رفیق کی موجودہ بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی انعم نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ سوشل میڈیا پر جیسمین کی جانب سے شیئر کی گئی گھریلو تشدد کی تصاویر جعلی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، انعم نے جو دعویٰ کیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دوسری تصاویر کے ساتھ سوجی ہوئی آنکھ کو ظاہر کرنے والی تصویر من گھڑت تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی معروف صحافی اور ٹی وی اینکر جاسمین منظور نے حال ہی میں اپنے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی زخمی حالت کی تصاویر شیئر کیں، جن میں آنکھ کے ارد گرد سوجن اور چہرے پر نیل کے نشان واضح تھے۔

ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھاکہ یہ میں ہوں، ہاں، یہ میری کہانی ہے، ایک پرتشدد شخص نے میری زندگی برباد کر دی۔ میں اپنا انصاف اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

جاسمین نے مزید کہا کہ ان کے پاس اس حملے کی 50 مزید تصاویر ہیں اور انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا سابق شوہر گزشتہ چھ ماہ سے جناح ہسپتال میں آرام دہ زندگی گزار رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اور ناکام قرار دیا۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیر بحث ہے، جہاں جاسمین کی حمایت اور ان کے الزامات کی سچائی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اب تک اس کیس میں پولیس یا عدلیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔

Related Posts