وزیر ریلوے کا ٹرین آپریشن کی بحالی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 2 اکتوبر 2022 سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے یہ فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا ہے۔ خیبر میل اور رحمان باباایکسپریس 2 اکتوبر 2022 سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلائی جائے گی۔

5 اکتوبر 2022 سے لاہور اور کراچی کے درمیان قراقرم ایکسپریس،کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی اپنے مقررہ روٹ سے بحال کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمیت میں دس روپے فی کلو کمی

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22گھنٹے رکھا گیا ہے۔ انِ تمام ٹرینوں کواضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔سفری دورائنے کا جائزہ 30 روزکے بعد لیا جائے گا اور بتدریج کم کیا جائے گا۔