سہ فریقی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل بیجنگ میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہ فریقی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل بیجنگ میں ہوگا
سہ فریقی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل بیجنگ میں ہوگا

اسلام آباد: پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا چوتھا سہ فریقی اجلاس کل بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے افغان مسئلے کا حل جلد نہ نکالا تو اگلے ڈیڑھ ماہ میں حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ ونبن نے اج بیجنگ میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں وزرائے خارجہ افغان امن مفاہمتی عمل، انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔

ترجمان نے کہا کہ چین، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی وزرائے خارجہ کا اجلاس باہمی اعتماد میں اضافے اور تعاون کے فروغ کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی نہ کوئی سیاسی حل نکلنا چاہیے۔ افغان حکومت، طالبان اور دیگر جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ حل نہ نکلا تو آئندہ ڈیڑھ ماہ میں حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ افغانستان کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ افغان جنگ کی غلطی کرکے اور مزید غلطیاں کی گئیں۔ پاکستان نے پہلے دن سے کہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ امن کے لیے کوئی روڈ میپ نکالا جائے۔

Related Posts