آمنہ الیاس کا نازیبا فوٹو شوٹ وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کے بولڈ فوٹو شوٹ کے وائرل ہونے کے بعدسوشل میڈیا صارفین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔

حالیہ تصویر میں باجی اسٹار کو غیر مناسب لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

انسٹا گرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں چمکدار مرون گاؤن میں دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ تصویر میں ان کی ٹانگ برہنہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

پاکستانی سپر ماڈلز کے لیے غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، اداکاراؤں کی جب فین فولوئنگ کم ہونے لگتی ہے تو اس قسم کے فوٹو شوٹ کرکے وہ لوگوں کی توجہ مرکز بن جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: آمنہ الیاس نے اپنے کیریئر سے متعلق اہم انکشاف کردیا

آمنہ الیاس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انڈسٹری کی سب سے موزوں ترین شخصیات میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ اپنے ورزش کے معمولات پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔