آمنہ الیاس نے اپنے کیریئر سے متعلق اہم انکشاف کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمنہ الیاس نے اپنے کیریئر سے متعلق اہم انکشاف کردیا
آمنہ الیاس نے اپنے کیریئر سے متعلق اہم انکشاف کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں اپنے کیرئیر کی شروعات میں ڈائیلاگز تک بولنا نہیں آتے تھے جس کی وجہ سے اْنہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے اپنے کیرئیر میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی۔آمنہ الیاس نے کہا کہ جب اْنہوں نے اداکاری کی دْنیا میں قدم رکھا تو اْس وقت اْنہیں ڈائیلاگز کی ادائیگی کرنا نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے اْنہیں بہت مشکل ہوتی تھی‘۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’اْنہیں سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ ڈائیلاگز کی ادائیگی کے دوران کہاں رْکیں اور کہاں بولیں، اس لیے اْنہیں اداکاری کی دْنیا میں بہت محنت کرنی پڑی۔

مزید پڑھیں: سارہ خان نے زندگی کی 29بہاریں دیکھ لیں، فلک شبیر کا سالگرہ کیلئے یادگار تحفہ

اْنہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی اسکرپٹ کو بار بار پڑھتی تھیں اور اب اتنے عرصے کے بعد بھی وہ اکثر کیمرہ کے سامنے گھبرا جاتی ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’اْنہوں نے اپنے کیرئیر میں زیادہ اْتار چڑھاؤ نہیں دیکھے ہیں۔

تاہم اْنہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔‘اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’جب اْنہوں نے فلم کی تو اْنہیں لوگوں کی طرف سے مثبت ردّعمل ملا جس کے بعد اْن کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگیا‘۔

Related Posts