امریکی جمناسٹ سیمون بائلز بھی جنسی ہراسانی کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیویارک:عالمی شہرت یافتہ امریکی جمناسٹ سیمون بائلز نے امریکی سینیٹ کے سامنے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی۔

عالمی شہرت یافتہ امریکی جمناسٹ سیمون بائلز نے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ لیری ناسر کے ساتھ ساتھ پورے سسٹم کو اس ہراسانی کا الزام دیتی ہیں۔

سیمون بائلز کے مطابق اگر سسٹم کسی ہراسانی کرنے والے شخص کو نقصان پہنچانے کا موقع دے تو اس کے اثرات نہایت برے ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکی جمناسٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری ناسر ہراسانی کے الزام میں جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوکری کا جھانسہ دیکر ٹک ٹاکر سے زیادتی کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے