سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد، کوویڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب کی نگراں کابینہ نے فی خاندان 20 کلو آٹے کے تھیلے کی منظوری دے دی

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کیلئے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا۔

Related Posts