امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہارِ تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہارِ تشویش
امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہارِ تشویش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

گزشتہ روز  امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم خطے کی مجموعی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور امریکا کشمیر میں حالیہ پابندیوں اور گرفتاریوں کو سخت تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے نائب وزیر اعظم نیوزی لینڈ سے رابطہ

محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق کے احترام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کشمیر میں قانون اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مظلوم کشمیریوں سے گفت و شنید کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں  نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے سامنے امریکا کی طرف سے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ایک سے زائد مرتبہ اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور اُردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی بن الحسین سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور انہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

فرانس کے صدر سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ پالیسی سے سنگین انسانی بحران پیدا کردیا ہے۔ بھارت غیر قانونی پالیسی کے ذریعے متنازعہ علاقے میں جغرافیائی تبدیلی کرنا چاہتا ہے جو خطرناک ہے۔مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے فرانس اور اُردن کے سربراہانِ مملکت سے ٹیلیفونک رابطے، کشمیر پر گفتگو

Related Posts