وزیراعظم کی قیادت پر اتحادی جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، فوادچوہدری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
وزیراعظم کی قیادت پر اتحادی جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، فوادچوہدری
وزیراعظم کی قیادت پر اتحادی جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، فوادچوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تحفظات کو دور کیا ہے اور انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا، تمام اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق اجلاس میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کی پوری قیادت موجود تھی، جوحکومت کے ساتھ کھڑی تھی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) اور دیگر انتخابی اصلاحات پر اتحادی شراکت داروں کے تمام تحفظات کو دور کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو 12 بجے طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام انتخابی بل پیش کیے جائیں گے اور اتحادی جماعتیں ان کی حمایت کریں گی۔

گزشتہ ہفتے، حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر اپنے قانون سازوں کی مطلوبہ تعداد کی کمی اور اپنے اتحادیوں کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کی عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی تاریخ رہی ہے،وزیراعظم عمران خان

جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر اتحادی جماعتوں کے سوالات کا جواب دیا اور کہا کہ ابتدائی طور پر 32 میں سے 8 سے 10 انتخابی اصلاحات کا بل آئندہ مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔