جماعت اسلامی کے بزرگ رکن اسمبلی کی نوجوان لڑکی کے ساتھ مبینہ نجی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بنگلہ دیش کے ستکھیرہ-4 حلقے سے منتخب ہونے والی جماعت اسلامی کے رکن پارلیمنٹ غازی نذرالاسلام سے منسوب ایک مبینہ نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس سے سیاسی اور عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو اور اس سے متعلق دعوؤں پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں تاہم ان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوے میں کہا جا رہا ہے کہ غازی نذرالاسلام شیام نگر اپازیلا کے ایک ہوٹل میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ موجود تھے۔اس پوسٹ کے ساتھ مختلف الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں جن کی حقیقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو پائی۔

زیرِ گردش ویڈیو میں مذہبی نوعیت کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں جن میں جنت کے ٹکٹ فروخت کرنے جیسے الفاظ شامل ہیں تاہم یہ تمام باتیں صرف سوشل میڈیا دعوؤں تک محدود ہیں اور ان کی تصدیق کے لیے کوئی مستند ثبوت سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے ابتدائی طور پر موقف اختیار کیا گیا کہ سامنے آنے والی ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے بعد ازاں پارٹی نے وضاحت کی کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون غازی نذرالاسلام کی دوسری اہلیہ ہیں۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری مولانا عزیز الرحمٰن کے مطابق رکن پارلیمنٹ کی دوسری شادی ان کی پہلی اہلیہ کی رضامندی سے ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ویڈیو کس طرح لیک ہوئی اور اسے عوام تک پہنچانے کے پیچھے کیا عوامل کارفرما ہیں۔

غازی نذرالاسلام سے اس معاملے پر ردعمل لینے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔ ادھر آزاد فیکٹ چیکنگ اداروں کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں اے آئی کے ذریعے واضح تبدیلی کے شواہد نہیں ملے تاہم ویڈیو کی اصل حقیقت، ماخذ اور پس منظر کی مکمل تصدیق اب تک نہیں ہو سکی۔

Related Posts