لاہور:نوکری کے بہانے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا جس کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی، گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعہ میں پولیس ٹیم نے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں رمضان اور ولید شامل ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا ہے۔
تفتیش کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔مزید برآں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ننکانہ میں فائرنگ سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ننکانہ کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر سرچ آپریشن کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دلوائی جائے۔
مزید پڑھیں: نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزمان فرار