آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا
آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان نے بھی نکاح کرلیا، انہوں نے اس بات کی اطلاع اپنے چاہنے والوں کی ٹوئٹر پر دی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں تحریر کیا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔ آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔‘

شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’میں اپنے مینٹور ثقی بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔ میں آپ سب سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں، پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔‘

مزید پڑھیں:پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہوگی

یادرہے کہ شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کیبیٹی سے ہوئی ہے۔

Related Posts