Friday, March 29, 2024

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام اراکین اسمبلی مستعفیٰ ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کو استعفے پیش کردیئے۔

تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نےاستعفے موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں موجود تمام 26 اراکین نے اپنے استعفیٰ جمع کروادیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی کال پر اراکین نے استعفی دیئے اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی صورتحال سے آگاہ ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ قائد جب حکم دیں گے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کروادیں گے۔ یہ نشست عمران خان کی امانت ہے، ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ناروا سلوک کی نشاندہی پر تشدد، عدالت کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کاحکم

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے26 اراکین ہیں ۔

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی جلسے میں اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں رہ سکتے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔