طلاق کی افواہیں، علیزے گبول کی زوریز ملک سے علیحدگی پر وضاحت

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
طلاق کی افواہیں، علیزے گبول کی زوریز ملک سے علیحدگی پر وضاحت
طلاق کی افواہیں، علیزے گبول کی زوریز ملک سے علیحدگی پر وضاحت

ملک کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کے نواسے سے طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، علیزے گبول نے زوریز ملک سے علیحدگی پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر زوریز ملک اور علیزے گبول کی طلاق کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئیں جو ملک ریاض کی صاحبزادی نے شیئر کیں تاہم زوریز اورعلیزے کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک بار پھر شادی کا فیصلہ، علی گل پیر نے منگنی کرلی

سوشل میڈیا پر دونوں کے مابین طلاق کی افواہیں زیر گردش رہیں۔  تاہم انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران علیزے گبول کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی کیونکہ ہماری نیت طلاق کی نہیں تھی۔

Alyzeh Gabol Clarifies Divorce Rumours With Zoraiz Malik

معروف ماڈل علیزے گبول نے کہا کہ طلاق نیت سے ہوتی ہے، کاغذات پر دستخط کرنے سے نہیں۔ پھر آپ کی خواہش بھی علیحدگی کی نہیں تھی۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر طلاق ہو بھی جائے تو 90 روز تک رجوع کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔

علیزے گبول نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ میرے جواب سے سب متجسس افراد کی تسلی ہو گئی ہوگی۔ واضح رہے کہ طلاق سے متعلق تصاویر علیزے گبول کی ساس اور ملک ریاض کی بیٹی آسیہ عامر نے شیئر کی تھیں۔

ملک ریاض کی صاحبزادی آسیہ عامر متعدد مواقع پر اپنی بہو سے نفرت کا اظہار کرچکی ہیں اور مختلف سوشل میڈیا پوسٹس میں انہوں نے علیزے گبول کیلئے انتہائی نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے، تاہم اس حوالے سے معروف اداکارہ نے کوئی بیان نہیں دیا۔ 

Related Posts