آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلیٰ بنا رکھا ہے، علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلیٰ بنا رکھا ہے، علی زیدی
آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلیٰ بنا رکھا ہے، علی زیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سندھ اور پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلیٰ بنا رکھا ہے جس نے پورے سندھ کو تباہ کردیاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں پی ٹی آئی رہنما طاہر شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ 2023 کے انتخابات میں سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ کردیں گے کیونکہ اب ان کے ساتھ لوگ نہیں ہیں یہ سندھ کی نمائندگی کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

انہوں نے سندھ میں چودہ سال میں کچھ نہیں کیا ہے ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ان کو بارہ ہزار ارب روپے کے فنڈز ملے یہ بتائیں وہ کہاں خرچ کیے ان لوگوں نے سندھ پولیس کو اپنی پرائیویٹ آرمی بنا رکھاہے یہ بات اٹھارہوین ترمیم کی کرتے ہیں مگر بلدیات کا کالا قانون لائے ہیں۔

اگر یہ قانون واپس نہ لیا گیا تو ستائیس فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے میں نے ایسی کوئی بات نہیں سنی یہ قیاس آرائیاں صرف میڈیا پر چل رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں کو کون کون سپورٹ کرتاہے۔

ایس ایس پی شکارپور نے اپنی رپورٹ میں بتادیا تھا سندھ میں کرمنلز کی گورنمنٹ ہے ان لوگوں نے ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو دبئی بھیج دیا یہ لوگ جس طرح چلانا چاہتے ہیں اس طرح نظام نہیں چلتے مہنگائی ساری دنیا میں آئی ہے کورونا کے بعدسے صرف پاکستان میں نہیں آئی ہے یہاں تو سندھ کے ویئر ہاؤسز سے گندم تک غائب ہوجاتی ہے اور کہا جاتاہے کہ چوہے کھا گئے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج اور سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف ہائی الرٹ ہیں،وزیر دفاع

چیئرمین نیب نے تو ان دو ٹانگوں والے چوہوں سے گندم کے فراڈ کے پیسے وصول کیے ہیں ان لوگوں سے ملک اور قوم کے مفاد میں کسی بھلائی کی امید نہیں ہے سندھ میں ہمارے نمائندوں کے انتخابات میں ووٹ ڈبل ٹھپے کی نذر کیے گئے اس لیے اب ہم ای وی ایم کا استعمال چاہتے۔ہیں پریس کا نفرنس میں اس موقع پر حلیم عادل شیخ،امیر بخش بھٹو،مبین جتوئی و دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔

Related Posts