وفاقی وزیرعلی زیدی ایک بار پھر کورونا وائرس کاشکار، قرنطینہ کرلیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی حیدر زیدی نے ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

علی زیدی اکتوبر2020ء میں بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں،اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1425 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 1000034 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے 10 لاکھ کورونا کیسز کی سطح عبور کرلی

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 11 شہری جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 22939 ہوگئی ہے۔

اب تک پنجاب میں 10909 ، سندھ میں 5785 ، خیبر پختونخوامیں 4405 ، اسلام آباد میں 789 ، آزادکشمیر میں 608 ، بلوچستان میں 321 اور گلگت بلتستان میں 122 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی زندگی گنواچکے ہیں۔

دوسری جانب شہرقائد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور معاشرتی فاصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ڈیلٹاوائرس کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے مطابق کراچی میں انڈین ویرینٹ کورونا کی شرح 100فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ کراچی سے وائلڈ ٹائپ کورونا کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔