ایلکس ہیلز کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایلکس ہیلز کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ
ایلکس ہیلز کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانوی کرکٹر ایلیکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پاکستان سپر لیگ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلش بلے باز بنگلا دیش کے خلاف سیریز کھیلنے نہیں جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایلیکس ہیلز انگلینڈ بنگلا دیش سیریز کی بجائے پی ایس ایل کھیلیں گے، ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔

پی ایس ایل کھیلنے کے ایلیکس ہیلز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میلبرن سے دبئی روانہ

بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پر ہیلز کو ون ڈے کے 5 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی کے ڈھائی ہزار پاونڈز ملنا تھے۔پاکستان سپر لیگ کے میچز مس کرنے پر ایلیکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا۔

Related Posts