نائن الیون کی 20ویں برسی پر القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کا نیاپیغام ویڈیو وائرل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Al Qaeda chief appears in new video on 9/11 anniversary

واشنگٹن :امریکا پر نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کی 20ویں برسی کے موقع پر دہشت گرد گروہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کاایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا،ایک گھنٹے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔

اس ویڈیو میں الظواہری نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ مغربی ممالک اور مشرق وسطی میں ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگ کریں۔

 

گزشتہ برس کے اواخر سے یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ القاعدہ کے سربراہ کا انتقال ہو چکا ہے۔ دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز کی جانچ پڑتال کرنے والے امریکا میں قائم سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ویڈیو پیغام کب ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب یہ جاننا بہت حیران کن ہو سکتا ہے کہ 20سال گزر جانے کے بعد اب بھی گیارہ ستمبر حملوں کے کئی شکار افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ان عمارتوں میں آتشزدگی اتنی بھیانک تھی اور تباہی اتنے بڑے پیمانے پر ہوئی تھی کہ ہلاک ہونے والے بہت سے لوگوں کی شناخت کبھی نہیں ہو سکی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انشورنس بروکر کے طور پر کام کرنے والی ڈوروتھی مورگن حملے کے دن سے اب تک لاپتا تھیں۔

اب رواں ہفتے انھیں 1646 ویں ہلاک شخص کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے جبکہ اسی ہفتے 1647 ویں شخص کی بھی شناخت ہوئی ۔ڈی این اے ٹیکنالوجی میں ترقی سے اب ہڈیوں کے چھوٹے سے ٹکڑوں کا بھی ڈی این اے تجزیہ کر کے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ یہ کون لوگ تھے۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے انخلاء میں معاونت پر ڈنمارک کا پاکستان سے اظہار تشکر

واضح رہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی 2753 ہلاکتوں میں سے 40 فیصد لوگوں کی شناخت اب بھی نہیں ہو پائی۔ طبی تحقیق کار اب بھی انسانی باقیات کے 22 ہزار ٹکڑوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ انھیں شناخت دی جا سکے۔

نیویارک شہر کی چیف میڈیکل ایگزامنر ڈاکٹر باربرا سیمپسن نے کہاکہ 11 ستمبر 2001 کو چاہے جتنا بھی عرصہ گزر جائے، ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہمارے پاس جو بھی وسائل ہیں، ہم انھیں استعمال کرنے کا عہد کرتے ہیں تاکہ ہلاک ہونے والوں کو ان کے خاندانوں سے ملایا جا سکے۔