ایمن خان کا نیا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمن خان کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
ایمن خان کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ ایمن خان نے اپنی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا پہنے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azeem Sani (@azeemsaniofficial)

برائیڈل لک کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے ایمن خان نے دلکش زیورات بھی پہن رکھے ہیں جو ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

اداکارہ کی ان تصاویر پر شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے، اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

ایمن خان کی ان تصاویر پر ان کے کچھ چاہنے والوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمن خان اس اسٹائل اور برائیڈل لُک میں اپنی شادی والے دن سے بھی زیادہ حسین لگ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ کی سالگرہ،اداکارہ کی آنے والی 5 فلمیں کونسی ہیں؟

اس سے قبل ایمن خان نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ہم سب ہی خوبصورت گلابوں کے باغ کا خواب دیکھتے ہیں۔‘

Related Posts