عائزہ خان کے بعد ایمن خان نے بھی انسٹا گرام پر بڑی کامیابی حاصل کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ویڈیو ریلیز
ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ویڈیو ریلیز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف خوبرو اداکارہ عائزہ خان کے بعد اب ایمن خان نے بھی انسٹا گرام پر اپنی دھاک بٹھادی، ایمن خان کے انسٹا گرام پر 8 ملین فالورزہوگئے۔

موجودہ دور میں اداکاری، خوبصورتی اور اسٹائل ہی بس اب مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کافی نہیں، اب فنکارسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فعال رہ کر مداحوں کو خوش رکھنے کا ہنر سمجھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل عائزہ خان کے انسٹاگرام پر8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورزہوگئے تھے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں تھیں۔

تاہم اس فہرست میں وہ اب اکیلی نہیں بلکہ ایمن خان بھی شامل ہوگئیں ہیں اوران کے فوٹوشیئرنگ ایپ پر80 لاکھ فالوورزہوگئے ہیں۔

عائزہ خان سے قبل یہ اعزازایمن خان کے پاس ہی تھا جب ان کے انسٹا گرام پرفالورزکی تعداد 70 لاکھ تھی تاہم اب ایک بارپھروہ میدان اس اعزازکوحاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں اور روز بروز ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Related Posts