آئمہ بیگ نے مہدی حسن کا گانا ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘ گنگنادیا
معروف پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ نے لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کا گانا ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘ گنگنایا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مہدی حسن کا گانا مجھے تم نظر سے گراتو رہے ہو گنگنا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے کیپشن میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ مجھے یاد ہے جب ڈریس ڈیزائنر نے مجھے ریکھا جی کا ایک کلپ دکھایا، جس میں وہ ’’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘‘ گاتی دکھائی دیں، اسے دیکھتے ہی مجھے فوری طور پر اس گانے سے محبت ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری شوٹ کے دوران اسے لوپ پر رکھا اور مجھے اچھا لگا جس طرح پوری ٹیم نے ان لمحوں کو شوٹ کیا۔
آئمہ بیگ نے اس کے علاوہ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو استاد مہدی حسن کا گایا ہوا مشہور نغمہ ہے جو پاکستانی فلم دوراہا میں اداکار وحید مراد پر فلمایا گیا تھا، دوراہا فلم 1967ء میں ریلیز کی گئی تھی۔
قبل ازیں آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کا گانا مجھے پیار ہوا تھا بھی گنگنایا تھا، جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔