بازی گا کر شہرت کی بلندیاں چھونے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کر لی جبکہ فنکار جوڑے کی جانب سے شادی کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شگری اور آئمہ بیگ نے اک نجی تقریب کے دوران منگنی کی۔ انگوٹھیوں کے تبادلے کی اس تقریب میں چند گنے چنے فنکار شریک ہوئے۔
فنکار جوڑے کی منگنی میں شریک ہونے والوں میں آئمہ بیگ کی قریبی دوست اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں۔
قبل ازیں شہباز شگری اور آئمہ بیگ متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھے گئے اور 2 سال سے زائد عرصے سے دونوں کے تعلق پر مختلف خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہیں۔
آج سے 4ماہ قبل 20 مارچ کے روز شہباز شگری اور آئمہ بیگ نے منگنی کا اعلان کیا تھا۔ جولائی کے دوران منعقد ہونے والی منگنی کی تقریب میں دونوں فنکار خوش نظر آئے۔
منگنی کی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے سرخ و سبز ساڑھی پہنی جبکہ شہباز شگری سیاہ سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔ تقریب میں شریک فنکاروں نے دونوں کی تعریف کی۔
ہانیہ عامر کے علاوہ بلال سعید، عزیر جسوال، یاسر جسوال، علی رحمان خان اور عثمان مختار بھی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا حصہ بنے۔
معروف گلوکارہ کے مشہور ہونے والے گیتوں میں بازی، کیف و سرور، اے زندگی، دوبول اور پاکستان گئی شامل ہیں۔ آئمہ بیگ فلمز کیلئے پلے بیک سنگنگ بھی کرچکی ہیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فرحان سعید نے حال ہی میں جب اپنے آنے والے نئے گانے کی جھلکیاں شیئر کیں تو ان پر ٹیلر سوئفٹ کو نقل کرنے کا الزام لگایا گیا۔
آئمہ بیگ نے 18 جولائی کے روز انسٹاگرام پر اپنے آنے والے گانے نہ چھیڑ ملنگاں نوں کی جھلک جاری کی، جس میں انہیں فرحان سعید کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا گیا۔
جاری کی گئی جھلک میں آئمہ بیگ کو سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور خاکی پینٹ میں جب کہ فرحان سعید کو بھی اسی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: آئمہ بیگ اور فرحان سعید پر ٹیلر سوئفٹ کا گانا نقل کرنے کا الزام عائد