یورپ کے بعد امریکا میں بھی منکی پاکس کی وبا پھوٹ پڑی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 3 ہوگئی
بھارت میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 3 ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یورپ کے بعد منکی پاکس کی وبا امریکا میں بھی پھوٹ پڑی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، امریکی ریاست میسا چوسٹس میں کینیڈا کے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

خیال رہے کہ رواں سال امریکہ میں منکی پاکس کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، اس سے قبل یورپ کے متعدد ممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آئے ہیں، اسپین میں بھی منکی پاکس کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پرتگال میں 9 اور کینیڈا میں اس وبا کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں بعدازاں منکی پاکس کے حوالے سے برطانیہ میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ، مزید 1شہری جاں بحق

منکی پاکس کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس بیماری میں اب تک صرف نوجوان لوگ ہی مبتلا ہوئے ہیں جبکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہیں یہ بیماری کیسے لگی۔

دوسری جانب یورپ میں اب تک منکی پاکس کے کیسز اُن لوگوں میں رپورٹ ہوئے تھے جو کہ مغربی اور وسطی افریقہ سے آئے تھے لیکن ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب یہ بیماری یورپ کے اندربھی پھیل رہی ہے۔

خیال رہے کہ منکی پاکس کی بیماری بہت کم پائی جاتی ہے لیکن اپنے اثرات کے اعتبار سے خطرناک بیماری ہے جو وسطی اور مغربی افریقہ کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

یہ بیماری نزلے جیسی علامات اور بغل کے نیچے سوجن کا باعث بنتی ہے۔ اس کے بعد مریض چکن پاکس جیسی خارش کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ بیماری عام طور پر سانس کے ذریعے پھیلتی ہے۔

Related Posts