پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جانے والا افغان شہری ایئر پورٹ پرگرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جانے والا افغان شہری کو ایئر پورٹ پر دھر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی انٹر نیشل ایئرپورٹ پر یو اے ای جانے والی ایک پرواز کے مسافروں کی معمول کے مطابق امیگریشن کلیئرنس ہورہی تھی، اس دوران ایک مسافر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

حکام نے کہا کہ خان محمد نامی مسافر نے جب امیگریشن حکام نے پوچھ گچھ کی تو وہ اپنی جائے پیدائش اور اپنے خاندان کے افراد کے حوالے سے بھی لاعلم تھا۔

مزید پڑھیں:لاہور، نجی اسکول نے ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو نکال دیا

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ افغان شہری ہے اور پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کے لئے یو اے ای جارہا تھا۔ملزم کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔