مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز، خوبصورت تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز، خوبصورت تصاویر وائرل
مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز، خوبصورت تصاویر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور جنہوں نے کامیڈی ڈرامہ عشق جلیبی سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

معروف اداکارہ مریم نور کی شادی دسمبر میں فلائٹ انسٹرکٹر اسماعیل بٹ کے ساتھ انجام طے ہے، اداکارہ کی جانب سے چند روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے اسماعیل سے آئندہ ماہ (دسمبر) میں شادی کا امکان ظاہر کیا تھا، تاہم انہوں نے تاریخ نہیں بتائی تھی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آج اداکارہ نے ہلدی کی تقریب میں لی گئی تصاویر شیئر کیں، جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

مریم نور کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک میوزیکل نائٹ بھی منعقد کی گئی، جس میں ان کے عزیزو اقارب اور دوست و احباب نے شرکت کی۔

اداکارہ نے اپنی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی تھیں۔جسے خوب پذیرائی ملی تھی۔

Related Posts