دبئی ایکسپو، عدنان صدیقی کا بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمان کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدنان صدیقی کا بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمان کو خراجِ تحسین
عدنان صدیقی کا بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمان کو خراجِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے دبئی ایکسپو کے موقعے پر کنسرٹ کرنے والے بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے ہمراہ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ شام کبھی بھول نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فنکار گووندا اداکاری کا کام دینے پر بالی ووڈ کے شکرگزار

 گلوکارہ شکیرا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

انسٹاگرام پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ 21 دسمبر کو سمجھا جارہا تھا کہ میں وطن واپس آجاؤں گا، تاہم میں اے آر رحمان کو براہِ راست پرفارم کرتا دیکھنے کیلئے ایک دن مزید ٹھہر گیا۔

پیغام میں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے 3 گھنٹوں تک مسلسل بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمان کا انتظار کیا اور طویل انتظار کے بعد بھی لوگوں نے پورے شو کے دوران کھڑے ہو کر پرفارمنس دیکھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ اے آر رحمان ہجوم پر حکمرانی جانتے ہیں۔ ان کی موسیقی کو سننا اعزاز کی بات تھی۔ دھنوں کی طرح اس موسیقار کی عاجزی و انکساری بھی متعدی ہے۔

بھارتی موسیقار کی تعریف کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ ہر روز کوئی عالمی ستارہ آپ کو بیک اسٹیج جا کر اپنے عملے سے متعارف نہیں کراتا کیونکہ ہر کوئی اے آر رحمان نہیں ہوسکتا۔

Related Posts